پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر کا صدارت چھوڑنے کااعلان

تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماداظہر نے پارٹی صدارت چھوڑنے کااعلان کردیا

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ایکس پوسٹ میں استعفیٰ دینے کااعلان کیا۔

حماد اظہر نے لکھا کہ بدقسمتی سےمیری عمران خان صاحب تک رسائی نہیں۔میں  نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئئی ڈیل کی۔۔لہذا میری نقل وحرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا۔پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی پوچھی گئی۔،

حماد اظہر نے کہا کہ ان میں اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور عمران خان تک محدود رسائی اور یک طرفہ معلومات پہنجائی گئیں۔

دریں اثنا تحریک انصاف پنجاب کے صدر حماد اظہر کے استعفی کے بعد لاہور کے صدر اصغر گجر اور جنرل سیکر سیکرٹری حافظ ذیشان بھی مستعفی ہو گئے۔

علی امتیاز وڑائچ پنجاب  اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

پی ٹی آئی لاہور صدر اور جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔۔

Back to top button