رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹرشاہد کو قتل کرنیوالا شوٹرگرفتار

پی ٹی آئی رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد کو قتل کرنے والے شوٹر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ کرائے کے قاتل شہر یار اور اسکے باپ  کو گرفتار کر لیا گیا  اس سے پہلے بیٹے قیوم سمیت چار افراد کو حراست میں لے رکھاہے۔

ڈی ایس پی ارگنائزڈ کرائم قیصر عزیز اور انسپکٹر محمد علی بٹ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث  کرایے کے قاتل شوٹرز سجاد اور اسکے بیٹے شہر یار کو گرفتار کر لیا گیا  مرکزی ملزمان شہریار کے والد سجاد اور چچا شاہد نے ملکر قتل کیا۔

ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے اپنے باپ کو قتل کروانے کے لئیے ساڑھے 6 کروڑ میں ڈیل کی اور 16 لاکھ 75 ہزار ایڈوانس دئیے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی  پہلے ہی برآمد ہو چکی ہے  گاڑی ملزم شہریار کی والدہ شہناز کے نام پر کرائے پر لی گئی

 9مئی واقعات،بشریٰ بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل

ڈی آئی جی ارگنائزڈ کررائم عمران کشور کا کہنا ہے کہ قتل کے دو مرکزی ملزمان سمیت 6 افراد جو حراست میں لیا گیا ہے شوٹرز سجاد کے بھائی شاہد کو بھی جلد گرفتار کر لینگے

Back to top button