9مئی واقعات،بشریٰ بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل

بشری بی بی سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاگیا۔

پولیس تفتیشی ٹیم نے بشری بی بی سے اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی سوالات کیے۔

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں تفتیشی ٹیم نے 30 منٹ تک بشری بی بی سےتفتیش کی۔ایس پی راول کی سربراہی میں پولیس کی 6 رکنی ٹیم نے بشری بی بی سے تفتیش کی۔تفتیشی ٹیم میں شامل ڈی ایس پی فوزیہ نے بشری بی بی سے سوالات کئے۔

بشری بی بی سے سانحہ 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں اور جلاو گھیراو سے متعلق دریافت کیا گیا۔

پولیس تفتیشی ٹیم نے بشری بی بی سے اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی سوالات کئے۔

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹرشاہد کو قتل کرنیوالا شوٹرگرفتار

 ٹیم نے موجود شواہد کے بنیاد پر تفتیش کی ،انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیشی ٹیم کو 7 روز میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Back to top button