IMF معاہدے کی تمام رکاوٹیں دور،اظہار آمادگی کاجوابی خط ارسال

حکومت پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے معاہدے پراظہارآمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا ہے اور آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کا جائزہ لے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ لیٹر کے جائزے کے بعد آئی ایم ایف آج ہی پاکستان کو معاہدے کا حتمی مسودہ بھجوائے گا اور جائزے کے بعد قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک اور وزیرخزانہ حتمی مسودے پردستخط کریں گے۔

باخبر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب بھر میں بی اے تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ 3 روز قبل پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے لیٹر آف انٹینٹ موصول ہوا تھا،جس کا جواب پاکستان نے آج ارسال کیا ہے۔

Back to top button