امریکا جتنا طاقتور سمجھا جاتا تھا اتنا ہے نہیں،صدربیلاروس

بیلاروس کے صدر  الیگزینڈر لوکاشینکو نےکہا ہےکہ  اگر امریکا ایران کا مقابلہ نہیں کر سکا تو اسے چین سے بھی نہیں الجھنا چاہیے۔ امریکا جتنا طاقتور سمجھا جاتا تھا اتنا ہے نہیں۔

روسی میڈیا کو انٹرویو میں بیلاروسی صدر کا کہنا تھا کہ  ٹرمپ نے ثابت کر دیا کہ امریکا جتنا طاقتور سمجھا جاتا تھا اتنا ہے نہیں، اگر امریکا ایران کا مقابلہ نہیں کر سکا تو اسے چین سے بھی نہیں الجھنا چاہیےکیونکہ وہ چین جیسی طاقت کا سامنا نہیں کر پائےگا۔

الیگزینڈر لوکاشینکو کا کہنا تھا کہ امریکا کے اصل مفادات تیل اور گیس کے وسائل پر کنٹرول حاصل کرنا ہیں، جن کے حصول کے لیے وہ ہر ممکن راستہ اختیار کرتا ہے۔

بیلاروس کے صدر نےکہا کہ  وینزویلا، کیوبا اور مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسیاں اصل آمریت ہے ، امریکا خود کو جمہوریت کا علمبردار کہتا ہے مگر وہاں نہ حقیقی جمہوریت ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کا احترام۔

انہوں نےمغرب کے نام نہاد انسانی حقوق پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ اسرائیل کےکہنے پر امریکا نے ہزاروں کلومیٹر دور ایک خودمختار ملک میں ایک اسکول پر بمباری کی، اس میں کئی جانیں ضائع ہوئیں۔

Back to top button