جنگ میں ایران کےبجائےامریکاکوہی ہتھیارڈالنےپڑیں گے،ابراہیم رضائی

ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ اس جنگ میں بلا شبہ صرف اور صرف امریکا کو ہی ہتھیار ڈالنے پڑیں گے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے ایکس پرلکھا کہ اس جنگ میں اب امریکی صدر ٹرمپ کے پاس صرف دو راستے بچے ہیں کہ یا تو وہ سرینڈر کریں یا پھر سرینڈر کریں۔

ابراہیم رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ میں سرینڈر ایران نہیں بلکہ امریکا کو کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کو آج سے سخت تریم حملوں کی دھمکی دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ مستقبل قریب میں ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ جزیرے اور تیل و گیس کی دیگر تنصیبات پر قبضہ کرلے گا جیسا وینزویلا میں ہوچکا ہے۔

Back to top button