امریکی شہری نے گاڑی کی نمبرپلیٹ سے لاٹری جیت لی

امریکا میں ایک شہری کو سڑک پر موجود دوسری گاڑی کی نمبر پلیٹ نے دو لاکھ ڈالر جتوا دیئے۔
امریکی ریاست میری لینڈ کی کاؤنٹی سینٹ میری سے تعلق رکھنے والے شخص (جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے بتایا کہ نوکری پر جاتے وقت جب وہ ٹریفک سگنل پر رکے تو انہیں وہیں موجود ایک ٹرک کی نمبر پلیٹ پر لکھے نمبر 19363 کو نوٹس کیا۔
انہوں نے ان نمبروں کو استعمال کرتے ہوئے 6 اور 7 اگست کی لاٹریوں کا ٹکٹ خریدا۔7 اگست کے بعد انہوں نے لاٹری کا نتیجہ چیک کیا اور سوچا کہ یہ نمبر کہیں دیکھا سا لگ رہا ہے۔
نمبر پلیٹ پر درج نمبر نے انہیں دو لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا تھا۔
