پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کااعلان کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور فی لیٹر قیمت 398 روپے 4 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 370 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 11 ستمبر 2026 کے لیے ہوگا۔

حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت 367 روپے 75 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 392 روپے 67 پیسے مقرر کی تھی۔

Back to top button