سہیل آفریدی کااب پنجاب میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنےکافیصلہ

پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی قیادت نے صوبے میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے قیادت نے سہیل آفریدی کو صوبے میں آنے کی دعوت دے دی۔

رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ متفقہ طور پر پنجاب میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلی جب تشریف لائیں گے ہم انہیں ویلکم کریں گے۔

دوسری جانب اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے پنجاب میں جاری کریک ڈاؤن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ارکان نے اجلاس میں کہا ہے کہ پنجاب میں کارکنان پر بدترین کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، سٹریٹ موومنٹ کی صورت میں کریک ڈاؤن مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، لانگ مارچ کی کال متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

اجلاس میں اکثریتی ارکان سٹریٹ موومنٹ کے حامی نکلے اور کہا کہ ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب کی عوام نکلنے کیلئے تیار ہے۔

سہیل آفریدی نے جواب دیا ہے کہ ہم کسی سے نہیں ڈریں گے آپ جہاں بلائیں گے میں آؤں گا۔

پنجاب کی قیادت نے اکثریتی ارکان کی حمایت پر سٹریٹ موومنٹ جلد شروع کرنے کا فیصلہ ہے، تاریخ اور وقت کا اعلان وزیر اعلی سہیل آفریدی کریں گے۔

Back to top button