چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیاگیا۔علیم ڈار اور آصف یعقوب 12 ستمبر کو افتتاحی میچ کی امپائرنگ کریں گے۔

 سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی پلینگ کنٹرول ٹیم  کی قیادت کریں گے، جس میں ولید یعقوب اور ذوالفقار جان بھی تھرڈ اور فورتھ امپائر کے طور پر شامل ہوں گے۔

علیم ڈار، آصف یعقوب، ولید یعقوب اور ذوالفقار جان نو امپائرز کے پینل میں شامل کیاگیا۔دیگر پانچ امپائرز میں فیصل آفریدی، امتیاز اقبال، عمران جاوید، ناصر حسین اور راشد ریاض شامل ہیں

علی نقوی کے علاوہ میچ ریفریز کی ذمہ داریاں بلال خلجی، افتخار احمد، اقبال شیخ، ندیم ارشد اور کامران چوہدری کے درمیان ہوں گی۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

تینوں پلے آف اور فائنل کے لیے امپائر اور میچ ریفری کی تقرری کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Back to top button