حج2027کیلئےرجسٹریشن کل سے شروع کرنے کااعلان

وزارت مذہبی امور نےحج 2027 کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی،باقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کی رجسٹریشن کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائےگی،رجسٹریشن "پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق سرکاری اور نجی حج سکیم دونوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، رجسٹریشن کے بغیر حج 2027 کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی جاسکےگی، درخواست گزار کے پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 26 نومبر2027 تک مؤثر ہونا ضروری ہے، ایک خاندان کے افراد مشترکہ طور پر رجسٹریشن کرا سکیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلیے بھی حج رجسٹریشن کی سہولت ہوگی۔
اعلامیےکے مطابق حج رجسٹریشن ملک بھر کے مقررہ بینکوں سے کرائی جاسکےگی، عازمین گھر بیٹھے آن لائن بھی حج رجسٹریشن کراسکیں گے، رجسٹریشن کے بعد ہی سرکاری یا نجی حج سکیم کا انتخاب ممکن ہوگا۔
