آسٹریلیا کیخلاف پہلےون ڈےکیلئے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان
آسٹریلیا کےخلاف پہلےون ڈےمیچ کیلئے سلیکشن کمیٹی نےپلئینگ الیون کااعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیاہےکہ نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کےخلاف3میچزپرمشتمل ون ڈےانٹرنیشنل کےپہلےمیچ کےلیے11رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
قومی ٹیم میں بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ محمد حسنین کی بھی واپسی ہوئی ہےجنہوں نے آخری بار جنوری2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا۔
سری لنکا نے پاکستان کوہرا کر ہانگ کانگ سپر سکسز کا ٹائٹل جیت لیا
دورہ آسٹریلیا سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا
کینگروز کیخلاف میلبرن میں شیڈول سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کیلئے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔
کپتان اور سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنایا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کل 4 نومبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 8 اور تیسرا10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان14 سے18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
دورہ آسٹریلیا کےبعدقومی ٹیم زمبابوے جائے گی جہاں پر 24 سے 28 نومبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جس کے بعد یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک 3 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین شامل ہیں۔
آسٹریلیا پلیئنگ الیون میں پیٹ کمنز (کپتان)، جیک فریزر میکگورک، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، آرون ہارڈی، گلین میکسویل، شان ایبٹ، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا شامل ہیں۔