ہانگ کانگ سپر سکسز : پاکستان نے بھارت کو شکست دے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے کےبعد شکست دے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
ہانگ کانگ کے کولوُن کرکٹ کلب میں ہونےوالے میچ میں پاکستان نے 120 رنز کا ہدف 5 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کےنقصان پر ہی حاصل کرلیا۔
میچ کے آغاز میں کپتان فہیم اشرف نے ٹاس جیت کر پہلےبولنگ کا فیصلہ کیا۔
انڈیا نے پہلےبیٹنگ کرتےہوئے 6 اوورز میں دو وکٹوں کےنقصان پر 119 رنز بنائے۔ بھارت چِپلی 53 رنز بناکر نمایاں رہے،کپتان روبن اتھپا نے 31،منوج تیواری نے 17، کیدھار یادو نے 8 اور اسٹؤرٹ بینی نے 4رنز کی اننگز کھیلی
پاکستان کی جانب سےکپتان فہیم اشرف نے انڈیا کےدو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔
انڈیا کی جانب سے 120 رنز کامقرر کردہ ہدف پاکستان نے ایک اوور پہلےہی بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔
پاکستان کے آصف علی نے 55رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ سےریٹائر ہوئے۔
دوسری جانب محمد اخلاق نے 40 اور فہیم اشرف نے22 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس میچ کےبعد پاکستان نے اپنی دونوں پول گیمز میں فتح حاصل کر کے ناک آؤٹ راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی ہے جب کہ انڈیا کو اگلےراؤنڈ میں جانے کےلیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے جیتنا ہو گا۔
ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل ٹاپ 10پرپہنچ گئے
خیال رہے کہ سپر سکسز ٹورنامنٹ 2024 میں پاکستان،انڈیا، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، یو اے ای،انگلینڈ، بنگلہ دیش،سری لنکا، نیپال اور اومان حصہ لےرہے ہیں۔
پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان فہیم اشرف،محمد اخلاق،آصف علی، دانش عزیز، حسین طلعت،عامر یامین اور شہاب خان شامل ہیں۔
پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کےپول سی میں شامل ہے اور ان کےساتھ انڈیا اور یو اے ای بھی اس پول کا حصہ ہیں۔ ہرگروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل کھیلیں گی۔
پاکستان اپنےپہلے دو میچ یو اے ای اور انڈیا کےخلاف جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ چکا ہے۔
ٹورنامنٹ کاکوارٹر فائنل دو نومبر کو جب کہ سیمی فائنل اور فائنل تین نومبر کو ہوں گے۔
یاد رہے کہ سپر سکس ٹورنامنٹ کا آغاز سنہ 1993 میں ہوا تھا اور آخری ایڈیشن 2017 میں کھیلا گیاتھا۔تاہم طویل انتظار کےبعد یہ ٹورنامنٹ 2024 میں دوبارہ شروع ہوا ہے۔
واضح رہےٹینڈولکر سے لےکر ڈیوڈ وارنر جیسے لیجنڈ کرکٹرز بھی ماضی میں سپر سکسز ٹورنامنٹ کاحصہ رہ چکے ہیں۔