غیر معمولی احتجاج کو روکنے کے انتظامات بھی غیر معمولی ہوں گے : رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے غیرمعمولی احتجاج کا پروگرام بنایا ہے تو اسے روکنے کےلیے ہمارے انتظامات بھی غیر معمولی ہوں گے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نےکہا کہ 3 لاکھ افراد تو خود عمران خان بھی نہیں لاسکے تھے،وہ بھی کبھی 20-25 ہزار سےزیادہ لوگ جمع نہیں کر پائے۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نہ 9 من تیل ہوگا،نہ رادھا ناچےگی، پی ٹی آئی کےاس قسم کے خواب دیکھنےپر پابندی نہیں ہے۔

کوشش ہے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے : احسن اقبال

مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ نے بشریٰ بی بی کی رہائی کےپیچھے ڈیل کا امکان مسترد کرتےہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے تو پی ٹی آئی کے رابطے بھی نہیں۔

رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا کہ اگر عمران خان اگلے 1 ماہ میں رہا ہورہے ہیں تو پی ٹی آئی کی یہ تحریک کس لیےہے۔

Back to top button