انسدادپولیو مہم،جعلی اندراج پر5ویکسی نیٹرزفارغ

حیدر آباد میں پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے کے جعلی اندراج کرنے اور سنگین لاہرواہی پر محکمہ صحت کے 5 ویکسی نیٹرز کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین نےتایا کہ پولیو متاثرہ بچی کے انتقال پر کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ 18 اگست کو پریٹ آباد کی رہائشی 8 ماہ کی بچی کی طبعیت خراب ہوئی، چار دن بعد اسپتال لایا گیا اور25 اگست کو لیےگئے نمونے میں پولیو وائرس کاانکشاف ہوا، بچی نے 28 اگست کو دم توڑ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 5000 ارکان پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا عملہ ہے، ضلع میں بڑھتے ہوئے پولیو وائرس کی تحقیقات کی گئی تو تین، تین ارکان پر مشتمل 70 ٹیموں کا کام غیرتسلی بخش رہا جس پرانہیں تبدیل کر دیا گیا جبکہ 5 ویکسیی نیٹرز کو لاپرواہی پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
