آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز، شہبا ز ایک صفحے پر نہیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑگیا ہے، وہ سب کو شکست دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہبازشریف ایک پیج پر نہیں ہیں، اب PDM کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا، بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔
پاک فوج نے عمران خان کے جھوٹے دعوئوں کو مسترد کردیا
انہوں نے کہا ساری دنیا جانتی ہے غیر مقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے، بھکاریوں کو نہ امداد مل رہی ہے نہ حمایت مل رہی ہے، ڈنگ ٹپاؤ غریب مکاؤ حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا چین ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم کا دوست ہے، اس لئےحالیہ چینی دورے پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتا، حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کے الزام کا جواب دے۔
