شہدا آرمی پبلک سکول کے لواحقین کا عدالت اعظمیٰ کے باہر احتجاج

آرمی پبلک سکول کے شہدا کے لواحقین نے مقدمات کی سماعت نہ ہونے پر عدالت اعظمیٰ کے باہر شدید احتجاج کیا، والدین کا دہائی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ 2 سال سے ہمارا مقدمہ سپریم کورٹ میں مقرر نہیں ہو رہا۔

شہداء کی ماؤں کا سپریم کورٹ کے باہر روتے کہنا ہے کہ سیاست نہیں انصاف چاہئے، احتجاج پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے شہداء کے لواحقین کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔

یاد رہے کہ شہداء کی درخواست پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کے تحت جوڈیشل انکوائری کرائی تھی، لواحقین نے سانحے کے وقت کے حکام کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی استدعا کر رکھی ہے۔

سپریم کورٹ نے2021ء میں حکومت سے وزیرِ اعظم کا دستخط شدہ جواب 2 ہفتے میں طلب کیا تھا، عدالتی حکم کے بعد سے آج تک مقدمہ سماعت کے لیے

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

مقرر نہیں ہو سکا۔

Back to top button