لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سینئر وکیل اعتزاز احسن نے عدالت اعظمیٰ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
سینئر وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ سے شہریوں کو جبری گُم یا لاپتہ کرنے کی روایت فوری ختم کرانے کی استدعا کی گئی ہے، لاپتہ شہریوں کو فوری بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔
اعتزاز احسن نے استدعا کی ہے کہ طاقتور کمیشن بنایا جائے جو لاپتہ افراد کی بازیابی کو ممکن بنائے، درخواست میں اعتزاز احسن کی جانب سے وفاق، صوبائی حکومتوں، چاروں آئی جی پولیس اور لاپتہ افراد کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
