نواز شریف مخالف عمرانڈوشایان لندن میں آئسکریم بیچنے لگا؟

نواز شریف کی لندن موجودگی کے دوران نون لیگ کے خلاف مسلسل احتجاج کرنے والا عمرانڈو شایان لیگی قائد کی پاکستان واپسی کے بعد اب لندن میں آئس کریم بیچنے لگا۔اپنے مسلسل احتجاج اور مسلم لیگ ن کی قیادت بالخصوص نواز شریف کے لندن میں قیام کے دوران ان کے تعاقب سے مشہور ہونے والا پاکستانی نژاد یوتھیا شایان علی ایک مرتبہ پھر سوشل ٹائم لائنز پر نمایاں ہے۔ البتہ اس مرتبہ اس کے توجہ کا مرکز بننے کی وجہ نون لیگ مخالف احتجاج یا نعرے بازی نہیں بلکہ ’آئسکریم بوائے بننا‘ ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے حامی کے طور پر نام بنانے والے شایان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل ٹائم لائنز پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں وہ ’آئسکریم بوائے‘ بن کر آئسکریم بیچتا دکھائی دے رہا ہے۔شایان علی کی ویڈیو شیئر کرنے والوں نے دعوی کیا ہے کہ ’لندن سے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد فارغ رہنے والے عمرانڈو شایان نے آئسکریم فروخت کرنے کی ملازمت‘ شروع کر دی ہے۔ویڈیو میں شایان علی کو کسی خاتون سے مخاطب ہوتے دکھایا گیا ہے۔خاتون شایان سے پوچھتی ہے کہ ’کیا یہ آپ کی نئی پارٹ ٹائم ملازمت ہے؟‘ جواب میں شایان کہتے ہے کہ ’ہاں میں آئسکریم بوائے بن گیا ہوں، کیا آپ کو حقیقی آزادی کی آئسکریم چاہیے؟‘

مکالمہ آگے بڑھتا ہے تو اس سے کچھ اور بھی پوچھا جاتا ہے جس کے جواب میں وہ ’منہ میٹھا کرو‘ کی دعوت دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ’لاء اسکول شروع کرنے کی خوشی میں منہ میٹھا کرو‘۔ اس کے بعد وہ منہ چھپاتے ہوئے کہتا ہے کہ ’صرف جو احتجاج پر آتا ہے صرف اس کو ملتی ہے آئسکریم۔‘شایان کی ویڈیو شیئر کرنے والے افراد میں سے کچھ نے اسے پرینک کہا تو دیگر نے ’تعمیری مصروفیت‘ پر انہیں مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ جب21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 برس تک لندن میں قیام کے بعد پاکستان واپس روانہ ہوئے تو گزشتہ عرصے میں مسلسل احتجاج کرنے والے شایان نے ’پاکستانیوں کے نام‘ خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔اس پیغام میں شایان نے کہا تھا کہ ’ہم نے لندن میں نواز شریف کا سامنا یوں کیا تھا۔ اب یہ آپ لوگوں کا حوالے ہے۔ حقیقی آزادی ہماری ہو گی، جدوجہد جاری رہے گی۔‘

واضح رہے کہ مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر ’شایان علی کے آئسکریم بوائے‘ بننے کا چرچا رہا البتہ یہی ویڈیو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ اکاؤنٹ پر پانچ ہفتوں سے موجود ہے۔ویڈیو کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں شایان علی نے لکھا کہ ’احتجاج کے بعد کچھ دیر کے لیے آئس کریم شاپ کے مالک نے مجھے آئس کریم سرو کرنے کی اجازت دی۔‘شایان علی کے اس کیپشن سے واضح تھا کہ ’آئسکریم فروخت کرنے کی ملازمت‘ شروع کرنے کا تاثر درست نہیں، بلکہ انہی کی شیئر کی گئی ایک پرانی ویڈیو کو استعمال کر کے یہ تاثر دیا گیا کہ گویا انہوں نے ’آئسکریم بوائے‘ کی ملازمت اختیار کر لی ہے۔ تاہم اب

حکومت سویلیز کے ملٹری ٹرائلز بارے فیصلہ ماننے سے انکاری؟

سوشل میڈیا پر آئس کریم بوائے شایان علی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

Back to top button