ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

ایشیا کرکٹ کپ 2022 کے سپرفورمرحلے میں سنسنی خیر مقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے 182 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم نے 19.5 اوورز میں ٹارگٹ پورا کر لیا۔

قومی سکواڈ نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابر اعظم 14 اور فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کربھارت کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

روایتی حریف بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اورروہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کے نسیم شاہ نے پہلا اوورکرایا۔ روہت شرما 2 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر28 رنز بناکرحارث رؤف کی گیند پر خوشدل شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، بھارتی بیٹر کے ایل راہول 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 20 گیندوں پر 28 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے، تیسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز سوریا کمار یادیو تھے جو کہ 13 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے گئے۔

رشبھ پنت 12 گیندوں پر14 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں ہی کیچ آؤٹ ہوئے، ہاردیک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے محمد حسنین کی گیند پر محمد نواز کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 60 رنز بنائے اور آصف علی کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے، دیپک ہوڈا 16 سکور بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے۔

اس طرح بھارت نے مقررہ 20 اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پر181 رنز بنائے۔

ایشیا کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سپرفور کیلئے کوالیفائی کرلیا

قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین جبکہ کپتاب روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشب پنت، دیپک ہوڈا، ہاردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی بشنوی، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہنوازدھانی کی جگہ محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ بھارتی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں پاردیک پانڈیا کی واپسی ہوئی جبکہ ریشب پنت، دیپک ہوڈا ور روی بشنوی کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کو ایشیاکپ کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں پانڈیا جارحانہ بیٹنگ اور آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیئے گئے تھے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں تمام ٹیمز تین تین میچز کھیلیں گی، پاکستان اپنا اگلا میچ سری لنکا کے خلاف 7 اور افغانستان سے 9 سمتبر کو ٹکرائے گا۔

Back to top button