صدر آصف زرداری 3روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے

صدرمملکت آصف علی زرداری 3روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق اولڈ ائیر پورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، چیف سیکرٹری زاہد زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، سید حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی عمارت میں آگ لگ گئی
صدر مملکت آصف علی زرداری گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔آصف علی زرداری کل پروفیسر وارث میر کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کریں گے۔
آصف علی زرداری 3 روز لاہور میں قیام کریں گے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری سے گورنر ہاوس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات،گورنر پنجاب نے صدر مملکت کو پنجاب کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کی۔آصف زرداری گورنر ہاؤس سے بلاول ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے۔
