وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ،لیگی ارکان کی ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمان کے وفد کی ملاقات،پارٹی امور ،مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ  بلوچستان سے منتخب نمائندے صوبے کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ بلوچستان میں صوبائی اتحادی حکومت مشاورت سے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے جامع منصوبہ بندی بنائے۔مسلم لیگ ن عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پارٹی کے منتخب نمائندے عوامی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کریں۔منتخب نمائندے گورنر و وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مشاورت سے حلقوں میں  ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات  کریں۔

ملاقات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمان کے ساتھ ساتھ وفاقی وزراء جام کمال خان، اعظم نذیر تارڑ، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور پارٹی عہدیداران نے شرکت کی۔

Back to top button