بھارت میں مسلمانوں پر مظالم تشویشناک ہے، دفتر خارجہ

بھارت میں کرسمس کے موقع پر مسلمانوں کے خلاف تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات پر پاکستان نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کرسمس کے دوران پیش آنے والے یہ قابلِ مذمت واقعات، ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے خلاف مہمات، ان کے گھروں کی توڑ پھوڑ اور بار بار ہونے والی ہجومی تشدد کی وارداتیں، بالخصوص محمد اخلاق کے معاملے میں ریاست کی جانب سے ملزمان کو احتساب سے بچانے کی کوششیں، بھارتی مسلمانوں میں خوف اور محرومی کے احساس کو مزید گہرا کر رہی ہیں۔
