کراچی:عائشہ منزل کی قریبی دکانوں میں آتشزدگی

کراچی میں عائشہ منزل کی قریبی دکانوں میں آتشزدگی، آگ فرنیچر کو لپیٹ میں لینے کے بعد اوپر بنے فلیٹس کی جانب بڑھنے لگی ہے، آگ فوم کے گدوں کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، عمارت سے ایک شخص کو جھلسی ہوئی حالت میں نکالا گیا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 7 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک باوزر موقع پر موجود ہے، جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع وسطی کا کہنا ہے کہ عمارت سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت میں لوگ موجود ہیں، انہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فائر بریگیڈ کی مزید گاڑیوں کو طلب کیا جا رہا ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کا عملہ موجود ہے، عمارت میں اس وقت کتنے لوگ ہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، فائر سیفٹی کیلئے جامع اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے
بلڈنگ کے اندر موجود افراد کے بحفاظت انخلاء یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔