کراچی میں بدترین رہائشی سہولیات پرعائشہ عمرکاطنز

پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان عائشہ عمر نے کراچی کو دنیا کے کم رہائش پذیر شہروں میں شمار کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شہر میں زندگی گزارنے والے دراصل کسی اعزاز یا تمغے کے مستحق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے باسی جن حالات میں روزمرہ زندگی گزارتے ہیں، وہ کسی بڑے امتحان سے کم نہیں۔
یہ ردِعمل برطانوی تحقیقی ادارے دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جاری کیے گئے گلوبل لائیویبلٹی انڈیکس 2026 کے بعد سامنے آیا، جس میں کراچی کو دنیا کے رہنے کے لیے چوتھے بدترین شہر کے طور پر درجہ دیا گیا۔
عائشہ عمر نے اس رپورٹ سے متعلق ایک پوسٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس درجہ بندی نے انہیں کسی طور حیران نہیں کیا
