بلوچستان،فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد جہنم واصل، 11 جوان شہید

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشت گرد ہلاک  جب کہ 11 جوانوں نے وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں این-25 پر جھاو کراس اور کرارو کے درمیان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد  روڈ بلاک کر کے مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے  میں مصروف تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں این-25 پر جھاو کراس اور کرارو کے درمیان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد  روڈ بلاک کر کے مسافروں اور مقامی شہریوں سے بھتہ وصول کرنے  میں مصروف تھے۔

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی  اس عزم کا واضح اظہار ہے کہ عوام کی جان و مال، شاہراہوں کے تحفظ اور بلوچستان کے امن کو یرغمال بنانے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Back to top button