بلوچستان اسمبلی: صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی نے صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔بلوچستان اسمبلی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔
اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ 70 لاکھ آبادی کم کرنا صوبے کے خلاف سازش ہے، اس سے نہ صوبے کی نشستوں میں اضافہ ہوسکے گا اور نہ وسائل کی تقسیم میں صوبے کے حصے میں بہتری آئے گی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے ساتویں مردم شماری کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے اور ملکی کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 431 تک پہنچ گئی ہے۔
گزٹ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی آبادی 2.63 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی آبادی 2.38 فیصد اضافے سے 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کی آبادی 2.57 فیصد اضافے سے 5 کروڑ 56 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے جب کہ بلوچستان کی آبادی 3.20 فیصد اضافے
ہریانہ میں فرقہ وارانہ فسادات،4روز میں مسلمانوں کے 300گھرگرادیئے
سے 1 کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
