حکومتی و سرکاری شخصیات کے غیرملکی سرکاری دوروں پرپابندی عائد

وزیراعظم نے حکومتی و سرکاری شخصیات پر سرکاری خرچ پر غیر ملکی دوروں پرپابندی عائد کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے حکومتی اخراجات میں کمی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کر دیا۔حکومت کی طرف سے اخراجات میں کمی کے اقدامات پر پیش رفت سامنے آ ئی۔

پنجاب اسمبلی :حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جمخانہ کلب کی لیز پر کڑی تنقید

ذرائع کے مطابق مختلف وفاقی محکموں میں تین سال سے خالی آسامیاں بھی ختم کر دی گئیں۔نئی گاڑیاں خریدنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئیں۔وفاقی محکموں نئی آسامیاں پیدا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔حکومتی و اعلی سرکاری شخصیات کے سرکاری خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ترقیاتی منصوبوں پر پوسٹیں پیدا کرنے پر پابندی لاگو نہیں ہوگی۔آپریشنل سکولوں اور ہسپتالوں کی ٹرانسپورٹ پر پابندی نہیں ہوگی۔موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔ہر قسم کی مشینری خریدنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Back to top button