بنوں : دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید، 2حملہ آور ہلاک

بنوں میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کےدرمیان مقابلےمیں 3 سی ٹی ڈی اہلکارشہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق سپینہ تنگی کےعلاقے چشمی میں سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حملہ آوروں سے اسلحہ، ہینڈگرینیڈ، آئی ای ڈیزاور دیگرسامان بھی برآمد کیا گیا۔

پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری سرگرم

 

پولیس کا کہنا ہےکہ حملہ آورساتھیوں کی لاشیں اورزخمی اپنے ساتھ لےگئے،علاقےمیں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Back to top button