بیرسٹر گوہربزدل آدمی،فارغ کریں، عمران خان پنڈی احتجاج ختم کرنےپربرہم

بانی پی ٹی آئی عمران خان نےراولپنڈی میں احتجاج ختم کرنےپرپی ٹی آئی قیادت پر شدید برہمی کااظہارکرتےہوئےکہا کہ بیرسٹرگوہربزدل آدمی ہے،پارٹی چیئرمین کے عہدےسےہٹانےکاحکم دیدیا۔
عمران خان نےاڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنماؤں سےدوران گفتگو سوال کیا کہ احتجاج موخرکرنےکافیصلہ کس کاتھا۔جس پراعظم سواتی نےانہیں بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےاحتجاج مؤخرکرنےکی کال دی تھی۔
اعظم سواتی نےاس معاملےپرعمران خان کوبریفنگ دیتےہوئےبتایا کہ ہمارا احتجاج بڑا زبردست تھا،لوگوں نےمزاحمت کی اورشام تک لڑتےرہے۔جس پرعمران خان نے ان سےپوچھا کہ اگراحتجاج کامیاب تھاتومؤخرکیوں کیاگیا۔
آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس : جسٹس منیب اختر کےخط کے مندرجات سامنے آگئے
اعظم سواتی کاجواب سن کرعمران خان نےبرہمی کا اظہارکیااورحکم دیا کہ بیرسٹر گوہربزدل آدمی ہے۔اسےفارغ کریں۔دوران بریفنگ عمران خان نےاعظم سواتی پر بھی برہمی کااظہار کیا اوران سےپوچھا کہ کیا آپ کویہاں صفائیاں دینےکےلیےبھیجا گیاہے؟عمران خان نےپارٹی رہنماؤں کوہدایت کی کہ اگلےجمعہ کو ڈی چوک پر احتجاج کی کال دیں۔جو مرضی ہوجائے۔چاہے2دن لگیں ہرصورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔عمران خان نےکہا کہ اگرعلی امین گنڈاپورلیاقت باغ پہنچ جاتاتوبڑا لیڈر بن جاتا، میرےاورعوام کےدرمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔عوام فیصلہ کرچکی ہے، قیادت اپنا فیصلہ کرلے۔
