خوبصورت آنکھوں والی نیلی نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی ستارے ہیں جو پردہ اسکرین سے غائب ہوئے تو پھر کبھی پلٹ کر واپس نا آئے۔۔۔انہی میں سے ایک نام ہے نیلی کا۔ جنہوں نے فلم انڈسٹری پر بہت کم عرصہ میں ہی اپنی دھاک بٹھائی اور اپنے حسن اور اداکاری کے بل پر راج بھی کیا۔ ان کی جوڑی کو جاوید شیخ کے ساتھ کافی پسند کیا جاتا تھا۔

اداکارہ نیلی کا اصل نام نیلوفر ہے اور وہ ملتان میں پیدا ہوئیں۔ان کی والدہ نے دوسری شادی حیدرآباد میں کی اور نیلی بھی ان کیساتھ رہنے لگیں۔ فلمز کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر یونس ملک نیلی کے گھرانے کے فیملی فرینڈ تھے اور ان کا کافی آنا جانا تھا۔ انہوں نے ایک پنجابی فلم ’’آخری جنگ‘‘ میں نیلی کو کاسٹ کیا اور یوں نیلی نے انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔۔

پھر سنگیتا، سجاد گل اور کئی ناموں کے ساتھ نیلی کو کام کرنے کا موقع ملا۔ جاوید شیخ نے جب پہلی فلم ’’مشکل‘‘ ڈائریکٹ کی تو اس میں اپنے ساتھ نیلی کو لیا اور 2006 کے بعد سے نیلی کو اسکرین پر کسی نے نہیں دیکھا۔کچھ عرصہ تک تو لوگوں کو لگا کہ وہ واپس آجائیں گی لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ نیلی اپنے ماضی کو ہمیشہ کے لئے پیچھے چھوڑ دینا چاہتی تھیں۔۔۔

صدا کاری سے اپنی پہچان بنانے والے ضیاء محی الدین کون تھے؟

ان کے اس طرح چلے جانے کے بعد کئی طرح کی باتیں سننے کو ملیں۔کسی نے کہا کہ نیلی نے حیدرآباد میں کسی وڈیرے سے شادی کرلی ہے اور اب وہ انہیں گھر سے بھی نہیں نکلنے دیتا۔تو کسی نے کہا کہ انہوں نے نیلی کو لاہور میں بہت مشکل حالات میں دیکھا ہے۔جتنے منہ اتنی باتیں۔لیکن ان میں سے کوئی بھی بات حقیقت پر مبنی نہیں تھی۔یہ سچ ہے کہ نیلی کا ایک گھر لاہور میں اور حیدرآباد میں والد کی وجہ سے بھی ایک گھر ہے۔لیکن نیلی کی زندگی سے جڑے یہ راز ہرگز سچ نہیں۔

Back to top button