حکومت کا زرعی ٹیوب ویل سمیت بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف

پاور ڈویژن نے زرعی ٹیوب ویل اور300یونٹ تک بجلی استعمال کرنےوالے صارفین کے لئے بڑی خوشبخری سنا دی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہانہ فیول کی مد میں ایڈجسٹمنٹ کی کمی کا فائدہ اب زرعی ٹیوب ویل اور 300یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بھی ملے گا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق جون 2015 سے 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیا گیا تھا اور دسمبر 2010سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ میں کمی ختم کردی گئی تھی۔

نیپرا کواس حوالے سے لکھے گئے خط کے مطابق فیول کاسٹ میں کمی کوزرعی ٹیوب ویل اوریونٹ 300 تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کودینے سےان کے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔

Back to top button