اختیارات کا ناجائز استعمال،احتساب کمیٹی کا اسپیکر کے پی کے اسمبلی سے جواب طلب

خیبر پختونخوا کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر کے پی کے اسمبلی کے خلاف شکایات پر جواب طلب کرلیا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ احتساب کمیٹی کو اسپیکر کے خلاف درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اسپیکرپراختیارات کے ناجائزاستعمال کی شکایات ہیں۔

ذرائع نے مزیدبتایاکہ درخواست میں شکایت لگائی گئی کہ اسپیکر نے غیر قانونی بھرتیاں بھی کیں اور اسپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش پر بلاضرورت کروڑوں روپے خرچ کیے۔

گفتگو کرتے ہوئےلیگل ایڈوائزرکے پی اسمبلی علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ احتساب کمیٹی سے سوالنامہ موصول ہوا ہے اور اسپیکر کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر جواب جمع کرنے کی ہدایت ملی ہے۔

لیگل ایڈوائزر نے مزید کہا کہ اسمبلی کی تزئین و آرائش کاکام سی این ڈبلیو کا ہے، اسپیکرکا نہیں،اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی درست نہیں۔

 واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں مبینہ کرپشن اور وزرا کی کارکردگی پر احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی احتساب کمیٹی نے صوبائی کابینہ کے وزرا کو طلب کرنا شروع کردیا۔

Back to top button