بلاول بھٹوبھارتی جارحیت سےدنیاکوآگاہ کرنےکیلئےسفارتی محاذ پرسرگرم

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھارتی جارحیت کی حقیقت سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے سفارتی محاذ پرسرگرم ہوگئے۔

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں موجود ہے، بلاول بھٹو آج سے امریکی حکام سے ملاقاتوں کا آغازکریں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی امریکی حکام، کانگریس ارکان، تھنک ٹینک اور میڈیا کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی موقف کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

پارلیمانی کمیٹی امریکی حکام کو پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف اور بھارت کے ڈس انفارمیشن اور فارن انفلونسڈ آپریشن کے بارے میں آگاہ کرے گی۔

پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گی، کمیٹی امریکی حکام کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کرے گی۔

پارلیمانی کمیٹی 9 جون تک امریکہ میں قیام کرے گی، کمیٹی میں مصدق ملک، خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی بھی موجود ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی نو جون کو امریکہ سے برطانیہ روانہ ہوگی جبکہ برطانیہ کے بعد یورپی ممالک کے دورے کرے گی، بلال بھٹو زرداری 30 مئی کو امریکہ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

Back to top button