سائنسدانوں نے معدے کے کینسر کیخلاف نئی پروبائیٹک تیار کرلی

چلی کے سائنسدانوں نے معدے کے کینسر کی روک تھام کیلئےپروبائیوٹک تیار کی ہے، جو اس بیماری کے خلاف ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی آف کونسیپسیون کی محقق ڈاکٹر اپولیناریا گارسیا کینسینو نے 17 سالہ تحقیق کے بعد اس پروبائیوٹک کو تیار کیا ہے۔یہ پروبائیوٹک خاص طور پر ہیلیکوبیکٹر پائلوری بیکٹیریا کے خلاف مؤثر ہے جو معدے کے کینسر کا ایک بڑا سبب ہے۔

کلینیکل ٹرائلز میں یہ دیکھا گیا کہ جن رضاکاروں نے یہ پروبائیوٹک استعمال کی، ان میں صرف 2.7% افراد بیکٹیریا سے متاثر ہوئے جبکہ پلیسبو گروپ میں یہ شرح 34.2% تھی جو اس پروبائیوٹک کی 92.1% مؤثریت کو ظاہر کرتی ہے۔

Back to top button