بلاول بھٹوکاسیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ،مریم نوازکی کارکردگی کی تعریف

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاگنڈاسنگھ والاکےسیلاب متاثرہ علاقوں کادورہ،متاثرین میں راشن بیگ بھی تقسیم کئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازکی کارکردگی کی بھی کھل کرتعریف کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں تباہی کے مناظر تشویشناک ہیں اور یہ ماننا پڑے گا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہیں۔

بلاول بھٹو نے گنڈا سنگھ والا بارڈر پر متاثرین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے اور کسانوں سے ملاقات کے دوران ان کے مسائل سنے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے، اتنی بڑی تباہی کا اکیلے مقابلہ ممکن نہیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان کسانوں کو ہوا ہے، زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ وزیراعظم زرعی ایمرجنسی نافذ کریں، بیج اور کھاد میں ریلیف دیا جائے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی فوری مدد کی جائے۔

بھارت پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی سرکار نے عالمی قانون توڑتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ اس بار بھارت نے پاکستان کو دریا کے بہاؤ کا ڈیٹا بھی فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ "پانی کے ساتھ دہشتگردی پاکستانی عوام کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے، بھارت کو عالمی قوانین کا احترام کرنا ہوگا، ورنہ ہمارے دریا واپس کرے۔”

 

 

Back to top button