ارکانِ پارلیمنٹ کے اہلِ خانہ کو بلیو پاسپورٹ دینے کا بل شرمناک : احسن اقبال

 

 

 

 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اراکینِ پارلیمنٹ کی مراعات میں اضافے اور ان کے اہلِ خانہ کو بلیو پاسپورٹ جاری کرنے سے متعلق ترمیمی بل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ارکانِ پارلیمنٹ کی اہلیہ اور 28 سال تک کے بچوں کو بلیو پاسپورٹ دینے سے متعلق بل کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے منظور ہونا افسوسناک ہے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ گرین پاسپورٹ پاکستان کی شناخت،وقار اور قومی تشخص کی علامت ہے، جب کہ اس نوعیت کے قوانین قومی وقار کو نقصان پہنچاتے ہیں،اس لیے وہ اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

 علیمہ خان نے پی ٹی آئی پر قبضے کی کوششیں مزید تیز کر دیں

انہوں نے کہاکہ قومی مفاد کے منافی مراعات دینے کے بجائے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

 

Back to top button