ایجبسٹن ٹیسٹ:پاکستان نے انگلینڈکیخلاف دوسری اننگزمیں52رنزبنالئے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کےباعث ختم کردیا گیا، پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 52 رنز بنالیے ہیں اور اسے انگلینڈکی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنےکے لیے مزید 268 رنز درکار ہیں۔

پاکستان نے انگلینڈ کے 453 رنز کے جواب میں اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے  پہلی اننگز میں 320 رنز کے بڑے خسارے کا سامنا تھا۔ تاہم دوسری اننگز کا آغاز بھی خراب رہا اور مہمان ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رنز بنائے اولی رابنسن کا شکار ہوگئے۔

ان کے بعد اذان اویس اور شان مسعود نے ٹیم کو سہارا دیا اور سکور  52  تک پہنچادیا، دونوں اس وقت بالترتیب 29 اور 21 رنز  پر ناٹ آؤٹ ہیں اور پاکستان کو انگلینڈکی پہلی اننگز کا سکور برابرکرنےکے لیے مزید 268 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل  انگلینڈ کی  ٹیم 453 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ہیری بروک 75، جیمی سمتھ 69، ڈین لارنس 65، ایمیلو گے60 اور اولی رابنسن نے 50 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب  سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر رضااللہ نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عمران اور محمد علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز می 33.5 اوورز میں 133 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان پہلے ہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے شکست کھا چکا ہے اور اب اسے آخری ٹیسٹ میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔

Back to top button