لاہورجلسےمیں اخراجات پر پی ٹی آئی رہنماؤں میں تلخ کلامی،ہاتھاپائی

لاہور میں ہونےوالےجلسےمیں ناقص انتظامات اورجلسے کوجلد ختم کرنےپر تحریک انصاف کےرہنماؤں میں تلخ کلامی اورہاتھا پائی ہو گئی۔

ذرائع نےبتایا کہ جلسے کےاخراجات اور ناقص انتظامات پرپی ٹی آئی اراکین اسمبلی آپس میں دست و گریبان ہو گئے۔

لاہور کےصدرامتیازشیخ اور رکن اسمبلی فرخ جاوید مامون کےدرمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی اورتلخ کلامی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبرمیں ہوئی۔

اراکین کےدرمیان جھگڑاپی ٹی آئی سنئیررہنمافردوس شمیم نقوی کی موجودگی میں ہوا جہاں ذرائع نےبتایا کہ فردوس شمیم نقوی کی جانب سےجلسےکےناقص انتظامات اوراسے6بجےختم کرنےپرنکتہ اٹھایا گیا۔

امتیاز شیخ نے وضاحت دی کہ انتظامیہ نےسامان روک لیاتھا۔کیسے مکمل انتظامات کرتے، جلسےمیں35لاکھ روپےکےاخراجات ہو گئے۔

ذرائع کےمطابق اس پرفرخ جاویدمامون نےکہا کہ جلسےہم نےبھی کرائیں ہیں یہ زیادہ اخراجات بتارہےہیں۔

اس موقع پرناقص انتظامات اوراخراجات کےمعاملےپرامتیاز شیخ اورفرخ جاوید میں شدیدتلخ کلامی ہوئی البتہ موقع پرموجوددیگراراکین نےمعاملات کوکنٹرول کر لیا۔

جسٹس منصور نےججزکمیٹی میں واپسی کیلئے3شرائط رکھ دیں

واضح رہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کا جلسہ21ستمبر کو6بجے وقت ختم  ہونے پر پولیس نے جلسہ گاہ کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے اسٹیج خالی کرالیا تھا  اور لائٹس بندکرادی تھیں۔گنڈا پور بھی تاخیر سے پہنچے تھے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاتھا پنجاب سے کوئی رہنماء5کوئی20بندے لایا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کاہنہ جلسے کا آغاز فیصل جاوید کے خطاب سے ہوا، انہوں نے کہا ہر طرف رکاوٹیں کھڑی ہیں، جلسہ کیسے وقت پر ختم کریں۔

Back to top button