عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ2کیس کاچالان آگیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان اورانکی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ2 کیس کا ایف آئی اےچالان سامنے لے آیا۔
ایف آئی اےکی جانب سےجمع کرائےگئےچالان کےمطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اورانکی اہلیہ بشریٰ بی بی نےدورہ سعودی عرب میں حاصل تحائف توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نےمئی2021میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
چالان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے108تحائف ملے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے58 تحائف اورباکسز کو توشہ خانہ سےحاصل کیا، بانی پی ٹی آئی نے58میں سے14تحائف کی مالیت3 کروڑ80 لاکھ روپےلگائی۔
چالان میں کہا گیاہےکہ توشہ خانہ تحائف میں بلغاری جیولری سیٹ بھی شامل ہےجس کی اصل مالیت نہ لگائی جاسکی۔تحائف کی مکمل تفصیلات توشہ خانہ میں جمع نہیں کروائی گئیں۔بلغاری جیولری سیٹ وزیراعظم کی اہلیہ کو ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سےدیا گیا تھا۔بلغاری سیٹ میں ایک عددبریسلٹ، انگوٹھی، جھمکےاورنیکلس شامل تھا۔
چالان کےمطابق بلغاری جیولری سیٹ بیش قیمت اورنوادراتی تھا،سیٹ میں شامل انگوٹھی میں گلابی رنگ کا ہیراجڑاتھا۔بریسلٹ میں بھی گلابی ہیروں اور دیگر جواہرات کی لڑی تھی، نیکلس میں بھی بیش قیمت موتی اورگلابی ہیرےلگے تھے،جھمکوں میں18قیراط کےہیرےاوردیگر جواہرات شامل تھے۔
خیال رہےکہ توشہ خانہ2 کیس میں عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آئندہ سماعت پر فردجرم عائدہونےکاامکان ہے۔
ملزمان بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو چالان کی نقول فراہم کردی گئی ہیں۔
مخصوص نشستوں کے فیصلے پرجسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ
عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پرمزید سماعت26ستمبر تک ملتوی کی ہے۔توشہ خانہ 2کیس کی آئندہ سماعت پربانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پرفرد جرم عائدہونے کاامکان ہے۔
