وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات،بھارتی جارحیت پرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،بھارتی جارحیت پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے برطانیہ کو پہلگام واقعے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اپنے سفارتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے خطے میں امن کی صورتحال کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرے۔

وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے شفاف، غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔

شہبازشریف  نے کسی قسم کے ثبوت فراہم کیے بغیر واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کی اعلی سطح کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا اور برطانیہ کو اس میں شمولیت کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی ترقی ہے، پاکستان کبھی بھی ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے علاقائی امن و سلامتی کو خطرہ ہو۔برطانیہ پاکستان اور بھارت سے اپنے دوستانہ سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے خطے میں امن کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے موقف سے آگاہ کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Back to top button