ہالی ووڈ سٹار برٹنی اسپیئرز کا حمل کیسے ضائع ہو گیا؟

نومبر 2021 میں اپنے دیرینہ دوست سام اصغری سے منگنی کرنے والی 40 سالہ گلوکارہ اور اداکارہ برٹنی اسپیئرز کا حمل ضائع ہو گیا ہے جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے ایک مشکل لمحہ قرار دیا ہے۔ برٹنی نے گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
تاہم انہوں نے تب یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کتنے ہفتوں کے حمل سے ہیں، برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق بتایا تھا اور اب سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنا حمل ضائع ہو جانے کی خبر دی ہے۔
گلوکارہ نے 15 مئی کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ وہ اور ان کے ہمسفر دنیا کو خوشخبری دینے کے لیے پرجوش تھے اور انہیں یقین تھا کہ وہ جلد ہی خوشی کو مداحوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔ لیکن افسوس۔
امریکا کے لیے اسامہ کی مخبری کرنے والا افسر اب کہاں ہے؟
کہ ہم نے پیدائش سے قبل ہی اپنے بچے کو کھودیا، جس پر ہم دونوں افسردہ ہیں، برٹنی اسپیئرز نے حمل ضائع ہونے کو اپنے اور شریک سفر کے لیے افسوس ناک قرار دیا، اور ساتھ ہی اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ اپنے خاندان کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
برٹنی اسپیئرز نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوا اور وہ اس وقت ہسپتال میں ہیں یا گھر میں ہیں؟ اگر برٹنی اسپیئرز کے ہاں بچے کی پیدائش ہوتی تو وہ تیسری بار ماں بن جاتیں۔
اس سے قبل اداکارہ نے 2004 سے 2007 کے دوران اپنی دوسری شادی کے دوران دو بچوں کو جنم دیا تھا۔ یاد رہے کہ برٹنی اسپیئرز ان بچوں کی حوالگی نہ ملنے کی وجہ سے 2008 میں ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں، چنانچہ عدالت نے ان کے والد کو ان کا قانونی سر پرست مقرر کیا تھا اور یوں برٹنی تقریبا ڈیڑھ دہائی تک والد کی سرپرستی میں رہی تھیں۔
برٹنی سپیئرز نے پہلی شادی 2004 میں اپنے بچپن کے دوست جیسن ایلن الیگزینڈر سے شادی کی تھی مگر بدقسمتی سے اسی سال دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔ لیکن برٹنی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دوبارہ ماں بننے کو کوشش کریں گی۔
