پاکستان سے چین کیلئے برآمدات میں 5.16فیصد اضافہ

پاکستان کی چین کو اشیا اور خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال (24-2023) کے پہلے 2ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی سے اگست (2023-24) کے دوران چین کو مجموعی طور پر 350.297 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی سے اگست (2022-23) کے دوران 333.077 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی۔ اس طرح رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران5.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔جاری مالی سال کے دوران مشرقی ایشیا کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر3.25 فیصدکی نمو جبکہ ان ممالک سے
مہنگائی کی شرح 37فیصد سے تجاوز کر گئی
درآمدات میں 21.32 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
