مہنگائی کی شرح 37فیصد سے تجاوز کر گئی

ملک میں مہنگائی کی شرح 37 اعشاریہ 07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔رواں ہفتے ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر، چینی، انڈے، جلانے کی لکڑی، دودھ، دہی، مٹن، آلو، پیاز، لہسن، ٹماٹر سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی میں کمی نہ آسکی رواں ہفتے 19 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھے اور 16 کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کا اضافہ ہوا۔ایل پی کی گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 98 روپے کے اضافے سے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3 ہزار 232 روپے تک جا پہنچی ہے۔اشیائے ضروریہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے اور چینی کی اوسطاً قیمت میں 1 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، لہسن، آلو کی قیمتیں بھی بڑھیں جبکہ جلانے کی لکڑی، تازہ دودھ، خشک دودھ، دہی اور مٹن کے داموں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات، چکن، دال مسور اور دال چنا کی

پاک بھارت میچ،احمد آباد سٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

Back to top button