امریکی ادارے کی بدحال معیشتوں کے 520 ارب ڈالر معاف کرنے کی سفارش

امریکی ادارے نے پاکستان سمیت بدحال معیشتوں کے 520ارب ڈالر کا قرض معاف کرنے کی سفارش کر دی گئی۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی بدحالی کی شکار معیشتوں پر واجب الادا 520 ارب ڈالر کے قرض کو معاف کیا جانا چاہیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ملاوی اور ایتھوپیا جیسے ممالک پر حال ہی میں موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے سبب معاشی بدحالی اور مالیاتی دباؤ ہے۔
