مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا

گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کرتے ہوئے قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھو کھر کے مطابق ایل پی جی 300 روپے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ گھریلوں سیلنڈر کی قیمت میں 240 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سرکاری قیمت 2702 کے بجائے بلیک میں 3600 میں فروخت جاری ہے۔ کمرشل سیلنڈر کی قیمت بلیک میں 13500 پر پہنچ گئی۔
عرفان کھوکھر نے گیس مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ تمام ضلع کے صدور اپنے اپنے ضلع میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاج کریں اور تمام ضلع کے صدور اپنے ڈی سی کو مہنگی گیس پر شکایت کریں۔
