گیس ٹیرف میں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلیے نئی کیٹیگری متعارف

نئے گیس ٹیرف میں پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کی کیٹیگری متعارف کروا دی گئی۔
گزشتہ سال نومبر سے رواں سال فروری تک 0.9 ایچ ایم کیوب تک گیس استعمال کرنے والے صارفین رعایتی کیٹیگری کا حصہ بن گئے۔ صارفین کو رعایتی نرخوں پر گیس مہیا کی جائے گی۔
نومبر سے فروری تک 0.9 ایچ ایم کیوب سے زیادہ گیس استعمال کرنے والے صارفین پر زائد نرخ لاگو ہوں گے۔
