ڈالرکی قیمت میں کمی،سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت دن رہا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت دن رہا جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 217 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار167 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، ایک موقع پر 100 انڈیکس 41 ہزار 212پوائنٹس پر بھی ٹریڈ کرتا رہا۔
مارکیٹ میں آج 5 ارب 66 کروڑ 24 لاکھ 93 ہزار 697 روپے کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں 10 کروڑ 25 لاکھ 81 ہزار 432 شیئرز کے سودے ہوئے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 61 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 261 روپے 90 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 269 روپے میں فروخت ہوتا رہا
نائن الیون حملوں کے متاثرین افغان منجمد فنڈزکے حقدارنہیں
