قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 5 اکتوبر کو ہوں گے : الیکشن کمیشن

 

 

 

قومی اور صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے۔یہ نشستیں مختلف ارکان کی نااہلی کے نتیجے میں خالی ہوئی تھیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے-143 ساہیوال III، این اے-185 ڈیرہ غازی خان II اور پی پی-203 ساہیوال VI میں پولنگ 5 اکتوبر 2025 (اتوار) کو ہوگی۔ یہ نشستیں رائے حسن نواز خان، زرتاج گل اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال کی نااہلی کے بعد خالی قرار دی گئی تھیں۔

شیڈول کے تحت ریٹرننگ افسر کا پبلک نوٹس 26 اگست کو جاری ہوگا، جبکہ امیدوار 28 تا 30 اگست تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 30 اگست کو جاری ہوگی۔

کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 3 ستمبر کو مکمل کی جائےگی۔ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی، جن کا فیصلہ ایپلٹ ٹربیونل 12 ستمبر تک کرے گا۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 13 ستمبر کو جاری ہوگی۔

 

کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کی گئی ہے جب کہ انتخابی نشانات 16 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

 

 

Back to top button