بھارت سے کشیدگی برقرار،کینیڈا کا 41سفارتکارواپس بلانےکااعلان

کینیڈااور بھارت کے مابین کشیدگی برقرار ہے۔کینیڈا نے بھارت سے اپنے 62میں سے 41سفارتکار واپس بلانے کااعلان کردیا۔
کینیڈا کی وزیرخارجہ میلان جولی نے بتایا کہ 20اکتوبر کو بھارتی حکام نے 21کینیڈین سفاترکاروں اور اہلخانہ کو سفارتی استثنیٰ ختم ہونے سے متعلق باضابطہ طورپرآگاہ کردیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت اورکینیڈاکے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے تھے جب کینیڈین وزیراعظم نے سکھ رہنماہردیت سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونےکادعویٰ کیا تھا۔
